محمد علی بابا خیل کا مالاکنڈی سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بالاکوٹ مانسہرہ کے چائینز کیمپ کا دورہ 121

محمد علی بابا خیل کا مالاکنڈی سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بالاکوٹ مانسہرہ کے چائینز کیمپ کا دورہ

محمد علی بابا خیل کا مالاکنڈی سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بالاکوٹ مانسہرہ کے چائینز کیمپ کا دورہ

ایبٹ آباد (وقاص باکسر سے)ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل کا مالاکنڈی سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بالاکوٹ مانسہرہ کے چائینز کیمپ کا دورہ۔ آرمی افسران اور چائینی عہدیداران سے ملاقات سیکیورٹی و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے اپنے ضلع مانسہرہ دورہ کے موقع پر بالاکوٹ مالاکنڈی کے مقام پر جاری سکی کناری ہائیدرو پاور پراجیکٹ کے چائینی کیمپ کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے آرمی افسران، چائینز عہدیداران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چائینز عہدیداران نے ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل کو اس پراجیکٹ کے حوالے سے سیکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔


ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے چائینز عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہمیت کا حامل ہے جس سے پاکستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ پاکستان کی ترقی میں چین کا کردار قابل ستائش اور قابل قدر ہے۔ پاکستان میں مقیم چائینز کوتحفظ فراہم کرنا حکومت پاکستان اور ہزارہ پولیس کی اولین ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان و دیگر پولیس افسران کو ہدایت دی کہ چائنیز کی سیکیورٹی کو مزید موثر اور بہتر بنائیں اور انکے ساتھ روابط کو مزید مستحکم بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس بروقت انکی مدد کرسکے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے چائینز عہدیداران کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر چائینز عہدیداران نے ڈی آئی جی ہزارہ کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ ہزارہ پولیس کی جانب سے مہیا کردہ سیکیورٹی پر مکمل اطمینان اور اعتماد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں