وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب خان نے پڈھانہ کی عوام سےکیے گئےوعدوں کوپورا کردیا
ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر)وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب خان نے پڈھانہ کی عوام سےکیے گئےوعدوں کوپورا کردیا سوئی گیس سکیم کا افتتاح کے بعد میٹرلگانے کا کام بھی مکمل ہوگیا ہم وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب خان کی بہترین عوامی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں
ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پڈھانہ کی معروف شخصیت طاہرخان ترین عزیز خان ترین سید أفاق اوردیگر نے روزنامہ شمال کےمعروف جرنلسٹ وقاص باکسر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب ہری پورکی عوام کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں ہیں انہوں نے ہری پور
شہرکو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں ڈال دیا ہے ضلع کی ہریونین کونسلز میں ترقیاتی کام جاری ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پڈھانہ میں انکے سیکٹری قمرخان نے میٹرلگانے کی سکیم کابھی افتتاح کیا اب میٹر لگائے جارہے ہیں وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب خان ترین ایک خدا ترس انسان ہیں جنکی عوامی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں انہون نے مزید کہا کہ انکی مزید کاوشوں سے ہری پور دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔