بنی گالا جیسے محل میں رہنے والا کسی تندور والے کی تکلیف کو کیا سمجھے گا ؛بشیر بٹ
ایبٹ آباد( رپورٹ:وقاص باکسر)ایبٹ أباد أٹا گیس کی قیمتوں میں نان بائی ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ شدید نعرے بازی روٹی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نان بائی یونین کے صدر بشیر بٹ اور جنرل سیکرٹری سردار عقیل کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ضلع بھر کے نان بائی تھانہ کینٹ کے قریب احاطہ میں بڑی تعداد میں اکٹھے ہوئے مقررین اور صدر بشیر بٹ نے اپنے خطاب میں موجودہ حکومت جو آڑھے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ
ہماری زندگی کی غلطیوں میں یہ بڑی غلطی تھی کہ ہم سب نے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر عمران خان کو اقتدار میں لائے ناتجربہ کاری اور ناقص حکمت عملی وجہ سے پوری عوام اور خاص کر ٹریڈرز حضرات فاقوں اور خود کشیوں پر مجبور ہو گیئے ہیں غریب شہری کا تو جینا محال ہو گیا ہے آٹا چینی چائے گھی
دالیں اور اشیائے خوردونوش میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے کہ کسی بھی عام آدمی کے بس کی بات نہیں ہے پہلے بجلی پھر پانی اور اب گیس میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے عوام پر ٹیکسوں کی صورت میں عوام پر مہنگائی کا بم گرایا گیا ہے۔ ایک عام غریب آدمی روکھی سوکھی روٹی ہی کھاتا تھا اس طرح کے غنڈہ ٹیکس لگا کر روٹی کا نوالا بھی چھین لیا گیا ہے آٹے پر لگائے گئے
ٹیکسوں کو ہم یکسر مسترد کرتے ہیں بڑی بڑی کوٹھیوں اور اے سی والی گاڑیوں پر گھومنے ولوں کو غریب آدمی کا احساس نہیں ہو سکتا ایک دن کسی تندور والے کے ساتھ گزار کر دیکیں جب پسینہ گھٹنوں سے نیچے تک کیسے آتا ہے تو ان بے غیرتوں کو غربت کا پتہ چلے تمام ٹریڈ یونین ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اگر حکومت نے اپنی ناقص پالیسی تبدیل نہ کی تو ہم سب مل کر شٹرڈاون کریں گے اور سڑکوں پر ہونگے ہم گرفتاریوں اور جیل سے ڈرنے والے نہیں ہیں
حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کی فی الفور یہ ٹیکس واپس لیئے جائیں بصورت دیگر تمام تر نتائج کی ذمہ داری پھر کے پی کے حکومت پر ہو گی آج تو ہمرا احتجاج پر امن تھا اور صرف نان بائی یونین کا تھا اگر حکومت نے ٹیکسوں میں کمی نہ کی تو پھر سب سے پہلے ہماری یونین ہو گی جو سڑکوں پر ہو گی
اور پھر باقی تمام یونین ہمارے ساتھ قدم بقدم ہونگی اربوں ڈالرز کے قرضے لے کر بھی مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے پاکستان کی پچھلی تمام حکومتوں کا ریکارڑ توڑ ڈالا ہے بنی گالا جیسے محل میں رہنے والا کسی تندور والے کی تکلیف کو کیا سمجھے گا ہم سب اپنی بات سے پیچھے ہٹنے والے نہیں