102

سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا کا سکھرپریس کلب کے صدر و سینئر صحافی جاوید میمن کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا کا سکھرپریس کلب کے صدر و سینئر صحافی جاوید میمن کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی)سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا نے سکھرپریس کلب کے صدر و سینئر صحافی جاوید میمن کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاوید میمن مرحوم سندھ ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے میڈیا ورکرز،انسانی حقوق اور آزادی اظہار رائے کی توانا آواز تھے،

وہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا اثاثہ تھے انکی وفات سے ہمارا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے،اللہ پاک سےانکے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہیں اور انکی وفات پر نیشنل پریس کلب کا پرچم ایک روز کے لئ

سرنگوں کر دیا گیا ہے،اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری انوررضا،فنانس سیکرٹری صغیر چوہدری،نائب صدر شاہ محمد،اراکین گورننگ باڈی،راجہ ابرار،شازیہ نیئر،مسلم لیگ (ن)کے رہنمااحسن اقبال،آر آئی یو جے کے صدر عامرسجادسید،سینئرصحافی عابدعباسی اور ایف سی کے ممبر جاوید صدیقی سمیت دیگر ممبران موجود تھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں