Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

فردوس عاشق اعوان ضروری طبی امداد اور معائنے کے بعد اسپتال سے فارغ

فردوس عاشق اعوان ضروری طبی امداد اور معائنے کے بعد اسپتال سے فارغ

اسلام آباد(رپورٹ:نوید ملک) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو دانت میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں ضروری طبی امداد اور معائنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو دوا کے ری ایکشن سے الرجی کی شکایت پر پمز اسپتال لایا گیا جہاں ان کے خون اور دیگر ضروری طبی ٹیسٹ کیے گئے۔




ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ضروری طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ٹیلی فون کیا اور خیریت دریافت کی۔وزیراعظم نے ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور گلدستہ بھی بھجوایا
Exit mobile version