117

منتخب صوبائی وقومی ممبران کی غفلت شیروان کا نواحی علاقہ شیداأباد مسائل کا گڑھ بن گیا

منتخب صوبائی وقومی ممبران کی غفلت شیروان کا نواحی علاقہ شیداأباد مسائل کا گڑھ بن گیا

  ایبٹ آباد(رپورٹ (وقاص باکسر)منتخب صوبائی وقومی ممبران کی غفلت شیروان کا نواحی علاقہ شیداأباد مسائل کا گڑھ بن گیا صوبائی وزیرخوراک الحاج قلندر لودھی اقتدار کے نشے میں علاقے کے مسائل حل کرنے میں ناکام علاقہ مکین مسائل حل نہ ہونے پر پھٹ پڑے اس ضمن میں گزشتہ روزشیداأباد کے رہائشی سلطان محمد نےآن لائن ایف ایس میٖڈیا نیٹ ور ک کے معروف جرنلسٹ وقاص باکسر کو بتایا کہ شیروان کا نواحی علاقہ شیدا أباد مسائل کی أماجگاہ بن گیا ہے

سڑکیں انتہائی خطرناک گڑھوں میں تبدیل ہو کر رہ گئیں ہیں علاقہ مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی بھی سہولیات میسر نہیں ہے سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئیں ہیں انہوں نےکہا کہ صوبائی وزیر خوراک دو مرتبہ اس علاقے سے الیکشن میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں




لیکن اسکے باوجود انہوں نے اس علاقے سے منہ موڑ لیا ہے پوراعلاقہ گوں نا گوں مسائل کا شکار ہے یہاں کی ہزاروں پر مشتمل أبادی مشکلات سے دو چار ہے لیکن صوبائی وقومی ممبران نے اس علاقے کی طرف توجہ مبزول کرنا گورا نہیں سمجھا محمد سلطان نے ایف ایس میڈ یا نیٹ ورک کے توسط سے صوبائی وقومی ممبران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں