Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اپوزیشن نے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا متفقہ امیدوار نامزد کردیا

اپوزیشن نے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا متفقہ امیدوار نامزد کردیا

اپوزیشن نے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا متفقہ امیدوار نامزد کردیا

اپوزیشن نے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا متفقہ امیدوار نامزد کردیا

اسلام آباد(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کے لیے متفقہ امیدوار نامزد کردیا۔اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں مختصر پریس کانفرنس کے دوران کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی نے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کے لیے متفقہ امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سب اپوزیشن جماعتیں میر حاصل بزنجو کو ووٹ دیں گی،


چیئرمین سینیٹ کے لیے حاصل بزنجو کا نام سب نے اتفاق رائے سے تجویز کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اپوزیشن کی 9 جماعتوں نے میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ نامزد کیا ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ رہیں گے اور (ن) لیگ کے راجہ ظفر الحق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی پارٹی کی طرف سے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دی تھی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف نے بلوچستان کو حق دینے کیلئے حاصل بزنجو کا نام تجویز کیا۔واضح رہے کہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تبدیلی کے تحریکِ عدم اعتماد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہے جس پر اپوزیشن کے 44 ارکان کے دستخط ہیں۔اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار حاصل بزنجو بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ نیشنل پارٹی کے صدر ہیں جب کہ ان کی جماعت کی سینیٹ میں 5 نشستیں ہیں۔

Exit mobile version