غمگساری انسانی فریضہ،دکھ کی گھڑیاں ہمیشہ یادرہتی ہیں، سید عامرشاہ
راولپنڈی(رپورٹ:فایزہ کاظمی )ممتازعالم دین سید عامرشاہ ،حافظ مظہراللہ، عتیق الرحمن قادری اور قاری ثقلین رضاعطاری نے کہا کہ موت اٹل حقیقت ہے لیکن غمگساری کادلاسہ،ہمدردی بڑافریضہ ہے جس سے دکھ کم اور غمزدہ شخص کوجینے کاحوصلہ ملتاہے ،
موجودہ نفسانفسی کے دورمیں مشکل وقت میں ایک دوسرے کاساتھ دینابہت بڑا کام ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پنجاب ای لائبریری میں جرنلسٹ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پنجاب ای لائبریری کے چیف لائبریرین شیرافضل ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس زندگی کو ہم غنیمت سمجھیں اور آپؐ سنت پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں کیونکہ جب اس دنیا سے انسان نے جانا ہے پھر وقت نہیں ملنا کہ ہم عبادت کر سکیں،والدین دنیا میں بھی پالتے ہیں اور رزق کا سبب بنتے ہیں اور جب دنیا سے چلے جاتے ہیں
تب بھی ان کی دعائیں ہمارے ساتھ رہتی ہیںیہ ریفرنس نائب صدر این پی سی ڈاکٹرسعدیہ کمال کی والدہ،صدر آر آئی یو جے(دستور) مظہر اقبال کی بھانجی کے شوہر،بیوروچیف ( جہان پاکستان) ہا رون کمال راجہ کے برادرنسبتی،چیف آرگنائزر جر نلسٹ فا ئونڈیشن راجہ جا و ید کی چچی اورچچا،ایڈیٹر99نیوز شفیق قریشی کی پھوپھی ،ایڈ یٹر ہل ٹائمز جی ایم جٹ کے کزن،شفیق بٹ(ایکسپریس) کے والد اور بیٹی،
صدر ’’ر واج‘‘ عدنان بری کے بھتیجے ،چیف ایڈ یٹرہل ویو وسیم عباسی کے پھو پھا،حیدرعلی عباسی(کشمیر ٹائمز) کے نانا،محمد آصف ( میڈیا ورکر ) کی والدہ ،خواجہ الطاف الخیری (جنگ) کی والدہ اور محمد اسماعیل ( میڈیا ورکر ز) کے چھوٹے بھا ئی کے سانحہ ارتحال پر کیا گیا،
تعزیتی ریفرنس سے صدرنیشنل پریس کلب شکیل قرار،
جنرل سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا،صدر
آرآئی یوجے دستور مظہراقبال
،صدرجرنلسٹ فائونڈیشن ذوالفقارملک،
صدرربجانثاراحمد،جنرل سیکرٹری جرنلسٹ فائونڈیشن رفاقت حسین،سیکرٹری اطلاعات سہل صدیق ،صدر رواج عدنان بری اوردیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ صحافت مشکل پیشہ ہے،
موجودہ پرفتن دورمیںایک دوسرے کاغمگساراورہمدردبنناصدقہ جاریہ ہے،یہ عمل موجودہ وقت کی ضرورت بھی ہے،دکھ کی گھڑیاں ہمیشہ یادرہتی ہیں،صحافی اگرآج اکٹھے نہ ہوئے
تو یہ پچھتاوا انہیں زندگی بھررہے گااورآنے والی نسلیں بھی معاف نہیںکریں گی۔تقریب کے اختتام پر حافظ مظہر اللہ نے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی۔