نوازشریف کو سزا اور میدان سے باہر رکھنے کیلئے گھناؤنی سازش رچائی گئی: مریم
اسلام آباد(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر پر جاری بیان پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیاہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آپ خود (عمران خان) مافیا کا حصہ ہیں جو سیاسی مخالفین کے خلاف عدلیہ پر دباؤ ڈالتے ہیں، وہ آپ ہیں جنہوں نے اداروں کو استعمال کیا تاکہ اپنے مخالفین کے ساتھ بدلہ لے سکیں اور ان کو اس عمل میں تنقید کا نشانہ بنا کر برباد کردیا جائے، آپ کو شرم آنی چاہیے۔
You’re a part of the mafia that pressurises judges into targeting & punishing your political opponents. It is you who used the institutions to settle scores with your opponents & defaced & maligned them in the process. Shame on you. https://t.co/tRgTAdv2DM
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 13, 2019
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے مزید کہا کہ گھناؤنی سازش نواز شریف کو سزا دینے اور میدان سے باہر رکھنے کے لیے رچائی گئی آپ اس میں شامل اور قصور وار ہیں۔
مریم نواز نے وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بھیانک چہرہ جج نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے، سلیکٹڈ تو آپ تھے ہی، اب آپ کے گھناؤنے کردار پر بھی مہر لگ چکی ہے، اب اپنے بڑوں کے پیچھے مت چھپنا۔ان کا کہنا تھا کہ ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دیے گئے، سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبور کرلی گئیں مگر نواز شریف کو توڑنے اور جھکانے کا خواب دیکھنے والے آج بھی ناکام و نامراد ہیں۔ عوام کے منتخب نمائندے زندہ باد!واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سسلین مافیا سے تشبیہ دیتے ہوئے پاکستانی مافیا قرار دیا۔