یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی
اسلام آباد (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی )13 جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی اور کشمیر کی
آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر سینئر صحافی عطاء راجڑ اور صحافی رضوان شاہ کی وفات پر مرحومین کی مغفرت اور درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی،
دعامیں سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا و دیگر اراکین گورننگ باڈی سمیت صحافیوں نے شرکت کی۔