Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، پرچی سسٹم کا خاتمہ کردیا گیا۔ ڈی پی اوقصور

اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، پرچی سسٹم کا خاتمہ کردیا گیا۔ ڈی پی اوقصور

اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، پرچی سسٹم کا خاتمہ کردیا گیا۔ ڈی پی اوقصور

قصور(رپورٹ:مقصود انجم کمبوہ)ڈی پی او قصور عبدالغفارقیصرانی نے کہا کہ کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں کسی سفارش یا پرچی کی ضرورت نہیں،کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور میرٹ پالیسی کے تحت مسائل کو حل کیا جائے گا
ا،نصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاجاتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوٹرادھاکشن میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کھلی کچہری کے دوران
علاقہ مکینو ں سے مفید مشورہ جا ت بھی حا صل کئے گئے ،ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید اور صدر سرکل کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کھلی کچہری کے دوران مزید کہا کہ عوام جھوٹی درخواستوں سے پرہیز کریں کسی صورت جھوٹا مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا اور ناہی کسی مظلوم سے زیادتی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے ،مجرما ن اشتہاریوں، ڈاکوؤں،چوروں،منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے عوامی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے اس سلسلہ میں شہروں ،قصبوںاوردیہاتوں میںکونسلر،چیئرمین، نمبرداراور کسی بھی طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے




والے معزز شہری اپنا بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر سماج دشمن عناصر کو نکیل نہیں ڈالی جاسکتی ۔ڈی پی اوقصور نے کھلی کچہری کے دوران لوگوںکے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔
Exit mobile version