91

قصور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی

قصور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی

قصور (رپورٹ:مقصود انجم کمبوہ)ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرتاسیر احمد ڈار نے جناب ڈی آئی جی صاحب ٹریفک پنجاب لاہوراور جناب ڈی پی او صاحب قصور کی ہدایت کے مطابق زیر نگرانی خود ضلع قصو میں عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کے متعلق مختلف سکول و کالج میں




طلبہ و طالبات ڈرائیورحضرات کو بس اڈا جات جاکر چالیس لیکچر دیے ہیںضلع قصور کے تمام بس اڈا جات اور مین شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کے بارے میں ڈرائیور حضرات اور عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے روشناس کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے




والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے ماہ جون 2019کل چالان 5841کر کے مبلغ 2021650روپے جرمانہ کیاگیا ہے بغیر لائسنس1140بغیر رجسٹریشن200،اوورلوڈنگ 167،کم عمر 24اور بغیر ہیلمٹ 1277عددچالان کئے گئے ہیںعلاوہ ازیں جناب اے سی صاحب قصورکی طرف سے نئے جاری ہونے والے حکم(متعلق ہیوی گاڑیوں کے




شہر کے اندر داخلے پر پابندی)کی فوٹوکاپی شہری حدود میں واقع تمام ٹرک اڈاجات میں وصول کرائی گئی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری ہے عوام الناس کی طرف سے ڈی ایس پی ٹریفک کے ان اقدامات کو سراہا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں