پاکستان میں صحافتی تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا گیا راولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں کی بڑی تعداد میںشرکت
ترنول(رپورٹ:محمد اسحاق عباسی)پاکستان میں صحافتی تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا گیا انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان اور فورتھ پیلرز تنظیم کے زیر اہتمام پہلی صحافتی ورکشاپ روات اسلام آباد میں منقعد کی گئی
جسمیں روات ترنول ,کلر سیداں سوہاوہ مندرہ کوٹلی ستیاں سمیت راولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں کی بڑی تعداد میں سینئر صحافی شہزاد بدر اور انکے ساتھ سنئیر جرنلسٹ کی ایک ٹیم تھی ورکشاپ کے اختتام پر انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر سردار ممتاز انقلابی یوتھ کے چیرمین راجہ زاہد آزاد پاکستان چیپٹر کے چیرمین عاطف سیٹھی اسلام آباد کے
صدر اسد حیدری خیبرپختونخوا انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر جنید خٹک ترنول پریس کلب کے صدر اظہر حسین قاضی اسحاق عباسی انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل مجلس عاملہ کے نائب صدر رواج کے صدر عدنان حیدر بری بدر منیر نے خطاب کیا یوکے سے آے ہوے
مہمان خالقِ فاروق نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو اور ملاقات کی اس موقع پر سردار ممتاز انقلابی نے امریکہ سے فورتھ پیلر تنظیم کے سربراہ محترم فاروق مرزاہ صاحب کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنآیا
سردار ممتاز انقلابی نے کہا کے صحافیوں کے اتحاد یکجہتی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنا آپ منوایا ہے حکومت پاکستان صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کردار ادا کرے تربیتی ورکشاپ میں صحافیوں کو دوران کوریج پیش آنے والے مسائل اور ان کے فوراً حل سمیت بہت سے معاملات پر بھی گفتگو کی