103

چارسرکل شبقدر کی حدود خواجہ وس میں تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

چارسرکل شبقدر کی حدود خواجہ وس میں تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

چارسدہ(رپورٹ:شاہ باباغلام حبیب)سرکل شبقدر کی حدود خواجہ وس میں تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ماربل فیکٹری سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد،بارودی مواد کو دہشتگرد تنظیم کے کارندوں نے تحریب کے عرض سے دھماکہ خیز مواد کو ویران فیکٹری میں چھپائے رکھا تھا۔




نا معلوم ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج۔ مزید تفتیش جاری۔(ڈی ایس پی شبقدر خواجہ وس) تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کو اطلاع ملی کہ علاقہ تھانہ خواجہ وس کی حدود میں ایک ویران ماربل فیکٹری میں دہشت گرد تنظیم کے کارندوں نے تحریب کاری کے عرض سے دھماکہ خیز مواد چھپائے رکھے ہیں۔ مصدقہ اطلاع پر
ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان، ایس ایچ او تھانہ خواجہ قاضی عظمت خان، بم ڈسپوزل یونٹ اور دیگر نفری پولیس موقع پر پہنچ گئے۔ اس دوران بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے فیکٹری سے 1600بارودی ڈنڈے،پلاسٹک کی بوری میں بند 20کلو گرام باروداور50سیفٹی فیوز برآمد کرکے قبضہ پولیس لئے گئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ خواجہ وس میں نا معلوم دہشگرد تنظیم کے کارندوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں