67

لاہور میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم

لاہور میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم

لاہور(رپورٹ:شاہ باباغلام حبیب)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں شدید موسلا دھار بارش ہوئی




جس کے نتیجے میں سڑکیں تالاب بن گئیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ بہت سے گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔نکاسی آب کے ناقص انتظامات کی وجہ سے لاہور کے انڈر پاسز جھیل کا منظر پیش کررہے ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث کئی

علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں اب تک 150 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔ کئی مقامات پر مکانات کی چھتیں گر گئی ہیں جس کے نتیجے میں بہت سے لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں