Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پشاور میںمنگیتر کی قاتلہ کو 14 سال اور آشنا کو عمر قید کی سزا

پشاور میںمنگیتر کی قاتلہ کو 14 سال اور آشنا کو عمر قید کی سزا

پشاور میںمنگیتر کی قاتلہ کو 14 سال اور آشنا کو عمر قید کی سزا

پشاور(رپورٹ:شاہ باباغلام حبیب) مقامی عدالت نے آشنا کے ساتھ مل کرمنگیتر کو قتل کرنے والی لڑکی کو 14 سال جب کہ آشنا کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ پشاور میں آشنا کے ساتھ مل کر منگیتر کو قتل کرنے والے ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ پیش کی،




جس میں بتایا گیا کہ مقتول امتیاز دبئی سے واپس آیا تو ملزمہ ریما نے اپنے ساتھ سیاب کے ساتھ مل کر اسے قتل کردیا ، ملزمان کو موبائل ڈیٹا کے مدد سے گرفتار کیا گیا۔عدالت نے ملزم سیاب کو عمر قید اور ملزمہ ریما کو 14 سال قید کی سزا سنا دی جب کہ ملزم سیاب کو 5 لاکھ اور ملزمہ ریما کو 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔




Exit mobile version