پاکستان آرمی نے بلوچستان پولیس کو سمارٹ ویری فیکیشن اینڈالرٹ سسٹم فراہم کردیا
کوئٹہ(رپورٹ:شاہ بابا غلام حبیب)صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان آرمی نے بلوچستان پولیس کو سمارٹ ویری فیکیشن اینڈالرٹ سسٹم فراہم کردیا ہے۔ کمانڈ سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ میں باقاعدہ ویری فیکیشن سسٹم کو آ ئی جی بلوچستان پولیس محسن حسن بٹ کے حوالے کیا۔ ایس وی اے ایس نظام سے
پولیس کو مختلف چیک پوسٹوں سے داخل ہونے والے افراد کی شناخت میں مدد ملے گی اس کے علاوہ پاکستان آرمی نے بلوچستان پولیس کو دھماکہ خیز مواد اور منشیات کے موثر تلاشی اور برآمد دگی کیلئے کھوجی کتے بھی فراہم کیے ہیں۔