ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس ایس پی زیب اللہ خان کا تھانہ اوگی کا تفصیلی دورہ
مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس ایس پی زیب اللہ خان کا تھانہ اوگی کا تفصیلی دورہ و انسپکشن تھانے میں درخواست لے کر آنیوالے تمام سائلین کے ساتھ انتہائی خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے،
ڈی پی او مانسہرہ،ڈی۔پی۔او مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان کا تھانہ اوگی کااچانک دورہ۔ تھانہ کی انسپکشن کی۔انسپکشن کے دوران ڈی۔پی۔او مانسہرہ نے تھانہ اوگی کی عمارت، دفتر ایس۔ایچ۔او، محرر دفتر، مال خانہ، کوت کو چیک کرنے کے
ساتھ ساتھ تھانہ کا اہم ریکارڈ چیک کیا۔ڈی۔پی۔او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایس۔ایچ۔او کا اپنے علاقے کی عوام کے ساتھ مضبوط رابطہ ہی جرائم کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔اور عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہی علاقے میں امن کے ضامن ہوتے ہیں۔ڈی۔ایس۔پی اوگی ابرار خان، ایس۔ایچ۔او تھانہ اوگی ناصر خان اور دیگر تھانہ کے سٹاف کو ڈی۔پی۔او مانسہرہ نے ڈی۔آئی۔جی ہزارہ محمد علی بابا خیل کیطرف سے جاری کردہ خصوصی ہدایات بتائی کہ تھانہ کی
عمارت، رپورٹنگ روم،رہائشی کمرے اور حوالات کو مکمل طور پر صاف ستھرا رکھا جائے۔مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری/مفرور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے
انکا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات سمیت دیگر مختلف مقدمات میں مطلوب مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے تمام تر وسائل بروے کار لائے جائیں۔عوام کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی۔ایس۔پی اوگی ابرار خان کو مخاطب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حساس اور گنجان آباد علاقوں میں پولیس پٹرولنگ بڑھائی جائے۔ تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے
۔ڈی۔پی۔او مانسہرہ نے ایس۔ایچ۔او تھانہ اوگی سمیت محرر سٹاف کو ہدایات جاری کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہی مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیعات میں شامل ہے۔تھانے میں آنے والے تمام سائلین کے
ساتھ یکساں سلوک برتا جائے۔تھانے آنے والے تما م سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آیا جائے اور مظلوم کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ کسی بھی درخواست گزار کے ساتھ تلخ کلامی اور گالی کلوچ کرنے کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی