عوامی نیشنل پارٹی ضلع مومند پی کے 103منشور اور ترجیحات
ضلع مومند (رپورٹ:افضل صافی)خصوصی ( معذور) بچوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دی جائے گی اور اس کیلئے تعلیمی ادارے بنائے جائیں گے۔ خصوصی ( معذور) افراد کے لیے مختص کوٹے پر انہیں جابز فراہم کرنے میں تعاون کریں گے۔ لوکل تعلیم یافتہ نوجوانوں کو جابز کی فراہمی یقینی بنانا۔
سرکاری سطح پر لائبریری کا قیام عمل میں لائیں گے تاکہ نوجوانوں کو ریسرچ اور تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہو۔ اساتذہ کی حاضری یقینی بنائیں گے اور لوکل اساتذہ کو تعینات کریں گے تاکہ حاضری کا مسئلہ نہ رہے۔ہر تحصیل میں ماڈل ہسپتال بنانا اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز تعینیات کرنا۔ تمام دور دراز علاقوں کو ایمبولینس فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کرنا۔ معدنیات پر 18ویں ترمیم کے
مطابق سب سے پہلا حق ہمارے ضلع کا ہے جس کو ہر حالت میں حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرنا۔ معدنیات کے کانوں میں سیفٹی فراہم کرنا اور انٹرنیشنل قانون کے مطابق ان میں مزدوروں کو تمام سہولیات فراہم کرنا۔جس علاقے میں جو معدنیات ہیں ان علاقے کے عوام کو ٹھیکیداروں کے ساتھ شیئر ہولڈر بنانا جس طرح ایف آر کوہاٹ کے کوئلے کے کانوں میں ہے۔ مہمند ڈیم رائلٹی اور ڈیم کے لیے فراہم کی گئی زمین پر عوام کے تحفظات دور کریں گے اور انہیں
مناسب اور معقول معاوضہ دینے کے لیے کوششیں کریں گے۔ لوکل عوام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیم میں روزگار فراہم کرنا، انہیں انٹرنیشنل لاءکے مطابق مزدوری، سیفٹی وغیرہ فراہم کرنے کے لیے تمام تر قانونی کوششیں کریں گے۔ ڈیلی ویجز زاور مستقل مزدوروں کے لیے انٹرنیشنل لاءکے مطابق کینٹین، ٹرانسپورٹ وغیرہ فراہم کرنا۔ سکلز سنٹر فراہم کرنا تاکہ لوگ اپنے روزگار کے
قابل ہو جائیں، ہر تحصیل میں پکنک پوائنٹ بنائیں گے تاکہ لوکل عوام کو اسان روزگار میسر ہو سکے۔ دویزئی میں جو نئی سڑک بنائی گئی ہے ان کا معاوضہ (کمپینسیشن) حکومت سے وصول کرنے کی کوشش کریں گے۔ جن گھروں کو اپریشن میں مسمار کیے گئے ہیں ان کا معاوضہ دلانااور جن گھروں میں فوجی چوکیاں بنائی گئی ہیں ان کا کرایہ حاصل کرنے میں
عوام کی بھرپور معاونت کریں گے۔منتخب ہونے کے فورا بعد مختلف تحصیلوں کے پانی کا مسئلہ حل کریں گے۔سمال ڈیم بنانے صحیح اور مناسب جگہ پر تعمیر کرنے کی کوشش کریں گے۔عدالتی نظام کی آسانی میں عوام کا بھرپور ساتھ دیں گے اور ان کے مشکلات کا مداوہ کریں گے، جس کے لیے مختلف کمیٹیاں بنائیں گے۔ پولیس اور وکلاءکی نگرانی میں عوام کے لیے سیمینارز کا انعقاد کرنا تاکہ یہاں کے عوام پولیس سسٹم سے متعارف ہو سکے جس سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گا
۔مختلف شہروں میں مقیم ضلع کے عوام :ملک کے مختلف شہروں میں مقیم ضلع کے عوام اور ان کے روزگار کو تحفظ فراہم کرنا۔ مختلف شہروں میں مقیم ضلع کے عوام کے ڈکومینٹیشن اور کاروبار میں حائل مسائل کے لیے مختلف شہروں میں کمیٹیاں بنائیں گے ۔مواسلات: لنک روڈز تعمیر کریں گے تاکہ امبار، پڑانگ غار، اتمانزوں، دویزوں جیسی دور دراز علاقوں میں رسائی آسان ہو سکے۔
جس سے روزگار میں اضافے کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات بھی میسر ہو سکے گی۔ پورے حلقے میں 3G اور4Gسسٹم فراہم کرنا اور پی ٹی سی ایل لینڈ لائن بچھانا ترجیحات میں شامل ہیں۔خواتین:خواتین کے لیے
خصوصی دستکاری سنٹرز کا قیام ترجیحات میں شامل ہیں۔ تعلیم و صحت کے لیے خواتین کے لیے آگاہی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔ زچہ و بچہ کے حوالے سے خصوصی سنٹرز کا قیام عمل میں لانا۔ یتیموں اور بیواؤں کی داد رسی کے لیے خصوصی کوششیں کرنا۔