91

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس ایس پی زیب اللہ خان کا پال آفس مانسہرہ کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس ایس پی زیب اللہ خان کا پال آفس مانسہرہ کا دورہ

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان کا پال آفس مانسہرہ کا دورہ۔دورے کے دوران دفتر کا ریکارڈ چیک کیا اور عوام کو دی جانے والی سہولیات پر نظر ثانی کی۔اور دفتر کی صفائ کے حوالے سے انچارج پال آفس کو مناسب ہدایات بھی جاری کی۔




انچارج پال آفس نے ڈی۔پی۔او مانسہرہ کو پال آفس میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کے متعلق تفصیلا ت سےآگاہ کیا۔جس میں پولیس کلئیرنس سرٹیفیکیٹس ، پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹس ، نئے کرایہ داروں کی انٹری ، چوری کی رپورٹ ، بچوں کی گمشدگی کی رپورٹس ،




گاڑیوں کی تصدیق ، گمشدہ چیزوں کی رپورٹ بھی شامل ہیں۔اسکے علاوہ عوام قانونی مشاورت حاصل کرنے کے لئیے بھی پال آفس کا رخ کرتے ہیں۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان نے پال آفس میں موجود عوام کے ساتھ بھی ملاقات کی اور ان سے انکے




مسائل دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ پال آفس میں تعینات عملہ کے رویوں کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں۔جس پر لوگوں نے پال آفس میں تعینات عملےپر اعتماد کا اظہار کیا انکا کہنا تھاکہ پال آفس میں تعینات تمام عملہ پڑا لکھا ہونے کے ساتھ ساتھ پروفیشنل بھی جو انکی ہر ممکن




قانونی مدد کے لئیے کوشاں رہتے ہیں۔پال آفس کے عملہ کو مخاطب کرتے ہوئے ڈی۔پی۔او مانسہرہ کا کہنا تھا کہ کوئ بھی قانونی مدد کےلئیے آپکے پاس آیا تو اس کے ساتھ پہلے سلام پھر کلام کریں اور دفتر آنے والےتمام سائلین کے ساتھ انتہائ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں