71

قصور اور گردونواح میں سود خور مافیہ نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی

قصور اور گردونواح میں سود خور مافیہ نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی

قصور(رپورٹ:مقصود انم کمبوہ ) قصور اور گردونواح میں سود خور مافیہ نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی مجبوریوں کا فائدہ اٹھا کر ان کی جمع پونجھی اور گھر تک ہتھیا ئے جا رہے ہیں کئی

گھروں کے چراغ بجھا دیے ذمہ دران مکمل طور پر خاموش تماشائی بن گئے عوامی حلقوں کا اعلیٰ احکام سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میںعرصہ دراز سے سودخوربااثرمافیہ نے لوگوں کی زندگیاں برباد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے سود جیسی لعنت نے




قصور میں اپنی جڑیں مضبوطی سے گاڑھی ہوئی ہیںدین اسلام میں اس کو بڑی لعنت اور اللہ سے کھولی جنگ قرار دیا گیا ہے مگر لمحہ فکریہ ہے کہ بااثرسود مافیہ کی حوصلہ سکنی کرنے کی بجائے




ذمہ دران ان کو سہارا دیتے ہوئے اپنے ضمیر کو سر عام فروخت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جس سے یہ لعنت پھیلتی چلی جا رہی ہے شہر اور گردونواح میں سود خور مافیہ روزانہ،ہفتہ وار ،ماہانہ اور سالانہ کی بنیادوں پرڈھڑلے سے سود کا کاروبار کر رہا ہے اور کئی




علاقے ایسے ہیں جہاں بچے بھی سود کی لعنت کو پھیلاتے ہوئے نظر آتے ہیںاس ظالم سود خور مافیہ کی وجہ سے کئی گھر اجڑ گئے ہیںاور کئی افراد گھربار چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں سود کی بلیک میلنگ کے چکر میں اپنی جائیدادیں فروخت کر چکے ہیں سود خور لوگوں سے حاصل کیے گئے چیک پر بنک سے میمو لگوا کر ایف آئی آرز کی دھمکیاں دیتے ہیں سود خور مافیہ دی گئی




رقم پر ماہانہ بیس سے تیس فیصد کے حساب سے سود وصول کرتے ہیںاس سود خور مافیہ کا نیٹ ورک اتنا مضبوط ہے کہ جو ان کے جال میں پھنس جاتا ہے وہ ساری زندگی ان کا قرض دیتا رہتا ہے




قصور کینامی گرامی شخصیات یہ گھناؤنا کاروبار کرہی ہیںاور ذمہ دران ان کے کاروبار کو چار چاند لگانے میں برابر کے شریک ہیںجس پر قصور کے عوامی حلقوں نے اس نازک صورت حال اور قصور کو اس لعنت سے پاک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزداراور آئی جی پنجاب پولیس سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں