Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

تھانہ صدر چونیاں پولیس کی کاروائی، بلال عرف بلالی ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار

تھانہ صدر چونیاں پولیس کی کاروائی، بلال عرف بلالی ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار

تھانہ صدر چونیاں پولیس کی کاروائی، بلال عرف بلالی ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار

قصور(رپورٹ:مقصودانجم کمبوہ)تھانہ صدر چونیاںپولیس کی کاروائی ، راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث بلال عرف بلالی ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاگیا ، چونیاں، پتوکی اور سرائے مغل میں متعدد وارداتوں کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق ملزم بلال عرف بلالی نے




اپنے دیگر ساتھیوں علی اور طارق عرف آصف پر مشتمل ایک گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو موٹرسائیکل پر سوار ہو کر راہگیروں سے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے ،جو تھانہ صدر چونیاںپولیس نے ڈی ایس پی چونیاں نعیم احمد ورک کی سربراہی میں




ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر کی زیر نگرانی اوردیگر پولیس افسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے گینگ کو ٹریس کیا اور ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور 3پسٹل برآمد کرلیے ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی نے پولیس ٹیموں کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔




Exit mobile version