87

شیخوپورہ میں ہیلمٹ اورنقاب پوش ڈکیت گینگ محترک

شیخوپورہ میں ہیلمٹ اورنقاب پوش ڈکیت گینگ محترک

شیخوپورہ(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) شیخوپورہ میں ہیلمٹ اورنقاب پوش ڈکیت گینگ محترک ہے گذشتہ 2 ہفتوں کے دوران ڈکیت گینگ نے شہر کے مختلف مقامات پر تاجروں،دوکانداروں اور درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا ہے.پولیس شیخوپورہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے میں بری طرح ناکام نظر آرہی ہے2 ہفتوں کے دوران 20 سے زائد ڈکیتی اور




چوری کی وارداتیں ہو چکی ہے تھانہ سٹی بی ڈویژن. تھانہ اے ڈویژن.تھانہ ہاوسنگ کالونی اور تھانہ صدر شیخوپورہ ڈاکووں کی ہٹ لسٹ پر ہے تھانہ بی ڈویژن کے علاقے میں گذشتہ 2 ہفتوں میں 8 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں سے محروم ہو چکے ہے جبکہ آج ہونے والی واردات میں 3 موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پوش ڈاکو نجی میڈیکل سٹور سے 50 ہزار سے زائد اور 2 قیمتی موبائل چھین کر فرار ہو گئےتھانہ اے ڈویژن کے علاقے




میں بھی اب تک 6 سے زائد ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں تھانہ سٹی مریدکے میں بھی گذشتہ رات ہونے والی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو گولیاں ماریں تھیں. ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے صحافی برادری سے پریس کانفرنس کے




دوران شہر میں امن و امان اور ہیلمٹ پوش ڈاکووں کو پکڑے جانے کا دعوہ بھی کیا تھا شیخوپورہ میں آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے عوامی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر میں ہونے والی وارداتوں سے تاجر اور شہری غیر محفوظ ہیں آئی پنجاب فوری نوٹس لیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں