خیبرپُختونخواہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں پولیس کے چھ افراد شہید
.خیبرپُختونخواہ(رپورٹ:شاہ بابا غلام) .خیبرپُختونخواہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں پولیس کے چھ افراد شہید 35 افراد زخمی. تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں پولیس کے چھ جوان شہید ہو گئے
جبکہ پولیس جوانوں سمیت 35 افراد زخمی ہو گئے. پہلا واقعہ اس وقت پیش آیا جب درابن روڈ پر قائم کوٹلہ سیداں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشتگرد موٹرسائیکل سواروں نے اچانک فائرنگ کر دی جس سے ڈیوٹی پر تعنیات 2 افراد موقع پر شہید ہوگئے. دوسرا واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ٹرامہ سنٹر کے داخلی دروازے پر ہوا جس میں ایک خودکش نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا دیا
جب پولیس چیک پوسٹ حملہ میں شہید ہونے والے پولیس جوانوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا. دھماکے میں چار پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ پولیس جوانوں سمیت 35 افراد زخمی ہو گئے. واقعہ کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا