108

جرمن لڑکی کی گھر میں جعلی نوٹ چھاپ کر اوڈی گاڑی خریدنے کی کوشش ناکام

جرمن لڑکی کی گھر میں جعلی نوٹ چھاپ کر اوڈی گاڑی خریدنے کی کوشش ناکام

جرمنی (ایف ایس میڈیا نیٹ ورک)جرمنی کے شہر کیسرسلاٹرن میں ایک خاتون اوڈی خریدنے کی خواہش لیے کار ڈیلر کے پاس پہنچیں، خاتون نے اپنی من پسند گاڑی کو اچھی طرح دیکھا جس کے بعد پیسے دینے کی باری آئی۔

جرمن میڈیا کے مطابق جب خاتون نے گاڑی کے لیے پیسے دیے تو ڈیلر اسٹاف کو شک ہوا کہ یہ نقلی ہیں جس کے بعد پولیس کو اطلاع کرکے خاتون کو پکڑوا دیا گیا۔




کار ڈیلیر کے ملازم کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بے شمار اس طرح کے واقعات ہوئے ہیں مگر یہ پہلا واقعہ ہے جہاں ایک خاتون جعلی نوٹ سے گاڑی خریدتے ہوئے اس قدر پُر اعتماد دکھائی دے رہی تھیں۔

مقامی پولیس نے 20 سالہ جرمن لڑکی کے گھر کی تلاشی لی جہاں پولیس کو ایک عام پرنٹر ملا اور کچھ جعلی نوٹ بھی ملے جو کہ عام صفحوں پر چھاپے گئے تھے۔




پولیس کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کسی کو بھی پیسوں کی جعلسازی کے معاملے میں کم سے کم ایک سال کی قید کی سزا ہوسکتی ہے جب کہ مجرم کے ساتھ کوئی ٹیم یا گینگ اس معاملے میں مبینہ طور ملوث ہو تو سزا  2 سال سے زیادہ ہوسکتی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں