81

رانا ثناءاللہ کے خلاف 15 کلو ہیروئن کا چالان عدالت میں جمع، 29 جولائی کو پیشی

رانا ثناءاللہ کے خلاف 15 کلو ہیروئن کا چالان عدالت میں جمع، 29 جولائی کو پیشی

لاہور( ایف ایس میڈیا نیٹ ورک)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کے خلاف 15 کلو ہیروئن کا چالان عدالت میں جمع کرادیا۔




اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کے خلاف 15 کلو ہیروئن کا چالان جج مسعود ارشد کے تعطیلات پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج کے روبرو جمع کرایا۔




رانا ثناء اللہ کے خلاف سی این ایس  اے 1997ء کی دفعات 9 سی، 15 اور17 کےتحت کیس درج کیا گیا ہے۔

انسداد منشیات عدالت نے رانا ثناءاللہ کو 29 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔




واضح رہےکہ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے رانا ثناءاللہ کو 2 جولائی کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے گرفتار کیا اور اے این ایف نے دعویٰ کیا کہ رانا ثناء کی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔




گزشتہ روز منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار رانا ثناءاللہ نے اپنے وکیل کے توسط سے لاہور کی مقامی عدالت میں درخواست دائر بھی کی جس میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ رانا ثناءاللہ بیمار ہیں، ان کوگھر کا کھانا دینے کی اجازت دی جائے، جیل قوانین کے مطابق زیرٹرائل ملزم کو گھر کا کھانا دیا جاسکتا ہے۔








اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں