ڈی پی او عباس مجید خان مروت کا تھانہ حویلیاں کا دورہ،
ایبٹ أباد (رپورٹ:وقاص باکسر ) ڈی پی او عباس مجید خان مروت کا تھانہ حویلیاں کا دورہ، افسران سے کرائم کے حوالے سے خصوصی میٹنگ
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے گزشتہ روز تھانہ حویلیاں کااچانک دورہ کیا اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ حویلیاں کا تفصیلی جائزہ لیا تھانہ حوالات کا مکمل معائنہ کرتے ہوئے سکیورٹی اور صفائی کے حوالے سے خصوصی
ہدایات دی تھانہ حویلیاں کا ریکارڈ اور رجسٹرات تھانہ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ریکارڈاور مجرمان اشتہاریوں اور جیل سے رہا ہونے والے قیدیوں کے بارے میں کوائف مکمل اورریکارڈمینٹین رکھنے کی ہدایت کی دوران وزٹ کوت، مالخانہ اور رہائشی بیرکس، سرکاری مال، اسلحہ ایمونیشن کی دیکھ بھال اور صفائی اور حفاظت کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی
ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ حویلیاں کی انسپکشن کے حوالے سے رجسٹرڈ میں اپنے تاثرات تحریر کیے جبکہ ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ حویلیاں اور اس کے ملحقہ ڈی آر سی حویلیاں کی
بلڈنگ اور ڈی آر سی کی کاروائی کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام امور کا باریک بینی سے جائزہ لیااس موقع پر ڈی ایس پی حویلیاں شمعریز خان، ایس ایچ او حویلیاں کے ہمراہ سرکل حویلیاں کے حوالے سے کرائم اور دیگر امور پر تفصیلی میٹنگ بھی ہوئی جس میں جرائم کے
کنٹرول کے حوالے سے خصوصی ڈسکس ہوئی۔ جبکہ تھانہ حویلیاں تفتیشی اور تھانہ میں متعین سٹاف کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے اور تفتیشی امور میں میرٹ کو مدنظر رکھنے ضرورت مند اور مظلوموں کی داد رسی کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات کی۔