79

گڑھی حبیب اللہ سول ویٹرنرسری ہسبتال میں کانگو وائرس کے خاتمے کے حوالے سے أگاہی مہم کے اجلاس کا انعقاد

گڑھی حبیب اللہ سول ویٹرنرسری ہسبتال میں کانگو وائرس کے خاتمے کے حوالے سے أگاہی مہم کے اجلاس کا انعقاد

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر)گڑھی حبیب اللہ سول ویٹرنرسری ہسبتال میں کانگو وائرس کے خاتمے کے حوالے سے أگاہی مہم کے اجلاس کا انعقاد قصابوں سمیت فارمز کے مالکان کی بھرپور شرکت جانوروں کو چیچڑوں اور مچھروں سے بچانے کے لیے سپرے کا أغاز شروع کرنے کا




اعلان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گڑھی حبیب اللہ ویٹرنرسری ڈاکٹرطفیل کی زیرصدارت کانگو وائرس کے خاتمے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جسمیں لائیوسٹاک کی ویٹرنرسری أفیسر ڈاکٹر کنول خان نے بھی شرکت کی اس موقع پر قصابوں اور فارمزکی بھی بڑی تعداد موجود تھی




اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طفیل احمد نے کانگووائرس کی روک تھام کے حوالے سے کہا کہ کسان یا مویشی رکھنے والے افراد اپنے جانوروں کوچیچڑوں سے پاک رکھیں اور ہروقت ادارہ ہزا سے رابطے میں رہیں اور اپنے جانوروں کو چیچڑ مار سپرے کروائیں اور ادارہ ہزا کی خدمات حاصل کریں اس موقع پر ڈاکٹر طفیل نے جملہ سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا سول ویٹرنرسری ہسبتال گڑھی حبیب اللہ کوچیچڑ مار سپرے کرنے کی بھی تاکید کی گئی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں