عوامی اتحاد کے سربراہ نفیس مراد میو نے نیشنل پریس کلب لودھراں میں پریس کانفرنس
اسلام آباد (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی ) عوامی اتحاد کے سربراہ نفیس مراد میو نے نیشنل پریس کلب لودھراں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ عوامی اتحاد کا اصل مقصد عام آدمی کی آواز بن کر اسے انصاف دلانا ہے اکیلا آدمی چاہیے وہ کتنا ہی سچا کیوں نہ ہو اس معاشرے میں کوئی نہی سنتا ہمارا مقصد ایمانداری اچھائی ہے اور ہم نے کبھی بھی اخلاق کا دامن نہیں
چھوڑا انہوں نے کہا کہ 2005 میں میرا بھائی قتل ہوا اور 2008 میں میری زمین پر قبضہ ہوا تب سے میرا اس سسٹم سے واستہ پڑا ظالم لوگوں نے پورے سسٹم کو مفلوج بنا دیا ہے میں اکیلا جنگ لڑ رہا ہوں عوامی اتحاد کے تحت 25 جولائی کو ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا اس جلسہ کا اصل مقصد اس ظالم سماج کے خلاف آواز بلند کرنا تھا کیونکہ جس آدمی پر مشکل وقت آتا ہے
اور جب اسکو انصاف نا مل رہا ہو تو وہ انسان اپنے حق کے لیے آواز بلند کرتا ہے انہوں نے کہا کے آج کل کوئی چیز خالص نہی ملتی کیونکہ خود ساختہ مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہے میں نیشنل پریس کلب کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا اور ظالموں کو بے نقاب کیا میں اعلان کرتا ہوں جن جن لوگوں نے میری زمین پر قبضہ کیا یا میرے
ساتھ زیادتی کی انہیں میں بے نقاب کروں گا اور انکے خلاف کانونی چارہ جوئی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تمام بد نیت لوگوں کی لسٹ سامنت لاؤں گا آج میں اعلان کرتا ہوں کہ 14 اگست کو قبضہ واگزار کرانے اور اپنی عزت کے لیے عوامی اتحاد کے تحت آسلام آباد کی طرف پیدل لانگ مارچ کروں گا
جو پر امن ہوگا آج میں یہ بھئ اعلان کرتا ہوں کہ عوامی اتحاد کو پاکستان عوامی اتحاد کے تحت رجسٹرڈ کراوں گا اور آج کا دن میرے لیے بلیک ڈے ہے اور میں آج اس دن کو بلیک ڈے منا رہا ہوں
سیاست دانوں نے کبھی عوام کے لیے کچھ نہیں کیا وہ لڑ جگڑ کر جیت کر 5 سال کے لیے چلے جاتے ہیں ایسی سیاست پر افسوس ہے انشاللہ میں بناوں کا اصل پاکستان اور وہ ہوگا اصل میں قائد اعظم کا پاکستان ہوگا