86

تھانہ بکوٹ ایس ایچ او نے شریف لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی

تھانہ بکوٹ ایس ایچ او نے شریف لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ایبٹ أبادتھانہ بکوٹ ایس ایچ او نے شریف لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی مہتاب احمد پر جھوٹا مقدمہ درج کرنا ایس ایچ او کو مہنگا پڑ گیا ڈی أئی جی ہزارہ نے ایس ایچ او کے خلاف تحقیقات کرنے کے لیے ایس پی کو ٹاسک سونپ دیا جو دوروز میں اپنی رپورٹ تیار کرکے ڈی أئی جی ہزارہ کو ارسال کی جائے گی اس ضمن میں بکوٹ کے رہائشی




ممبرنیشنل یوتھ اسمبلی مہتاب احمد نے شمال نیوز کو بتایا کہ ہمارے اوپرایس ایچ او بکوٹ گوہررحمان نے سڑک بنانے پر بااثر افراد سے کھلی رشوت لیکر مجھے جھوٹے مقدمے میں پھنسادیا جس کے خلاف ہم نے عدالت اور پولیس کے اعلی افسران سے رجوع کیا جس پر ڈی ایس پی ہیدقاٹر کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئ جس نے تحقیقات کرکے رپورٹ اعلی افسران کو پیش کردی

انکوائری رپورٹ میں ہم بے گناہ نکلے انکوائری کمیٹی نے افسران کو جھوٹا مقدمہ درج کرنے کا بتایا جس پر ڈی أئی جی ہزارہ نے فوری طور پر ہماری ایف أئی أر خارج کرکے ایس ایچ او بکوٹ گوہررحمان کے




خلاف انکوائری کے لیے ایس پی کو ٹاسک سونپ دیا جو اپنی انکوائری مکمل کرکے ڈی أئی جی ہزارہ کو أگاہ کریں گے مہتاب احمد نے کہا کہ میں نے گائوں کی عوام کی مشکلات کو مدنظررکھتے سڑک کے لیے فنڈ منظور کروایا جس پر بااثر افرادکے پیٹ میں درد شروع ہوگیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں