Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمند کی تحصیل صافی اور خویزئی بائیزئی کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر لگائیں گے ملک بلال رحمن

ترقیاتی فنڈ کا زیادہ ترحصہ ضلع مہمند کی تحصیل صافی اور خویزئی بائیزئی کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر لگائیں گے ملک بلال رحمن

ضلع مہمند کی تحصیل صافی اور خویزئی بائیزئی کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر لگائیں گے ملک بلال رحمن

ضلع مہمند (رپورٹ:افضل صافی ) مہمند . خدمت، کارکردگی اور شخصیت کی بنیادپر انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے، سابقہ ایم این اے اپنے بھائی ملک بلال رحمن کی ترقی کا سفرجاری رکھوں گا، ترقیاتی فنڈ کا زیادہ ترحصہ ضلع مہمند کی تحصیل صافی اور خویزئی بائیزئی کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر لگائیں گے، ضلع مہمند میں صحت اور تعلیم اداروں کی کارکردگی کو




بہتر بناکر عوامی سہولت کی خاطر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھاؤں گا،علاقے کے تمام عوام کی بلاتفریق خدمت کرنا مشن ہے ان خیالات کا اظہار ضلع مہمند حلقہ پی کے 104کی نشست پر کامیابی حاصل کرنے والے سابقہ ایم این اے ملک بلال رحمن اور ا وورسیز پاکستانیوں کمیٹی کی چیئر مین سنیٹر ملک ہلال ر حمن کے بھائی نومنتخب ایم پی اے ملک عباس رحمن نے




اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی پر پورے ضلع مہمند کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے ا ور اب عوام کی اس اعتماد کو کسی بھی صورت میں ٹھیس نہیں پہنچاؤں گاچاہے جس نے ساتھ دیا یا نہیں لیکن میں پورے عوام کی فردفرد کا بلاتفریق خدمت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ




خدمت، کارکردگی اور علاقے کی ترقی ہمارا مشن ہے اور انشاء اللہ اپنے بھائی سابقہ ایم این ملک بلال رحمن کی طرح ضلع مہمند میں ترقی کا سفر جاری رکھوں گااگر انہوں نے اپنے ادوار میں علاقے میں ترقیاتی کام نہیں کئے تھے توآج علاقے کے لوگ مسلسل ہم پر بھی اعتماد نہیں کرتے




ہمارے خاندان پر ہر الیکشن میں عوام کا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ ضلع مہمند کے عوام ہماری کارکردگی سے مطمئن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع مہمند کے تحصیل صافی اور خویزئی بائیزئی کے علاقے بہت زیادہ پسماندہ ہے اور میں ترقیاتی فنڈ کا زیادہ تر حصہ ان علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر خرچ کروں گا تاکہ یہاں کے پسماندہ علاقے بھی ترقی کی صف میں شامل ہوسکیں اس ضمن میں اپنے بھا ئی سنیٹر ہلال رحمن کو بھی سفارش کی ہے کہ وہ ان پسماندہ علاقوں کی




ترقی کیلئے وفاقی حکومت سے ایک بڑا ترقیاتی پیکج منظور کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عوامی مسائل سے غافل نہیں ہوں اور اب عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھاؤں گا۔




انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں صحت اور تعلیمی اداروں کی کارکرگی کو بہتر بناکر ان کو رول ماڈل بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں کی کارکرگی بہتر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا کیونکہ علاقے میں بہتر معیاری تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے بغیر حقیقی معنوں میں ترقی نہیں آسکتی۔




Exit mobile version