تناول کی ایک انچ زمین بھی اگرور اوگی ضلع میں شامل نہیں ہونے دیں گے راجہ بشیر تحصیل ناظم اوگی
مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) تناول کی ایک انچ زمین بھی اگرور اوگی ضلع میں شامل نہیں ہونے دیں گے ہم اگرور اوگی ضلع کے خلاف نہیں ، لیکن
تناول کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے راجہ بشیر تحصیل ناظم اوگی ، حافظ محمد یونس تحصیل ممبر کروڑی ہوش کے ناخن لیں ان کو چاہیے کہ وہ تناول کو چھوڑ کر اگرور چلے جائیں تناول کی تقسیم کسی بھی
صورت میں منظور نہیں سردار تنولی صدر قومی تحریک ضلع تناول کی خالد پرویز شاہین تنولی صدر تنولی اتحاد یوتھ ونگ سے ٹیلی فونک گفتگو ہم تناول کی سیاسی قیادت سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ تناول کے عوام کے اہم ترین اور دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کے لئے عملی طور پر اقدامات کریں
تناول کے عوام تناول سے غداری کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے انشاءاللہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں غداران تناول کو بری طرح شکست ہو گی ضلع تناول کے حمایتی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے
قومی تحریک ضلع تناول اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرے گی ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ضلع تناول کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور تناول کے تمام مسائل کا واحد حل ضلع کے قیام میں ہے ان خیالات کا اظہار قومی تحریک ضلع تناول کے صدر نے مختلف سیاسی وسماجی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا