Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

راولپنڈی پولیس کا سوشل میڈیا استعمال کرنے والے نوجوانوں کے لئے اہم پیغام

راولپنڈی پولیس کا سوشل میڈیا استعمال کرنے والے نوجوانوں کے لئے اہم پیغام

راولپنڈی پولیس کا سوشل میڈیا استعمال کرنے والے نوجوانوں کے لئے اہم پیغام

راولپنڈی (رپورٹ:ذوالقرنین حیدر ) راولپنڈی تمام نوجوانوں کومطلع کیا جاتا ہے کہ سٹی پولیس آفیسر کیپٹن ر محمد فیصل رانا کی سخت ہدایات پر ضلع راولپنڈی کی پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے،نوجوانوں کی غنڈا عناصر یاسماج دشمنوں کے ساتھ تصاویر بنوا کر فیس بک،وٹس ایپ یاٹک ٹاک پرشئیر کرنے والوں کے خلاف کاروائی کاآغاذکردیاہے۔




پولیس ذرائع کے مطابق ضلع بھرکے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوزکوہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں ایسے نوجوانوں پرکڑی نظررکھیں اور جوبھی جرائم پیشہ افرادیا غنڈاعناصر سے میل ملاپ رکھیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔پولیس نے ایف آئی اے کے متعلقہ افسران کوبھی ہدایت جاری کی ہیں کہ سوشل میڈیا کومانیٹرکیاجائے اورایسے نوجوان جوسوشل میڈیاپر اسلحہ کی نمائش کے علاوہ غنڈاعناصر کے ساتھ میل ملاپ کےتصاویر شئیرکریں ان پر




مقدمہ درج کرکے گرفتارکیاجائے۔ضلعی پولیس نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پرکڑی نظررکھیں تاکہ تھانے کچہری اورجیل کے چکرلگانے سے بچ سکیں۔سی پی او کی ہدایات پر پولیس کی خصوصی ٹیموں نے نوجوانوں کے گروپوں کو بھی مانیٹرکرنا شروع کردیاہے۔پولیس کی یہ ٹیمیں لڑائی جھگڑوں،منشیات کے استعمال یاخریدوفروخت،غیرقانونی اسلحہ رکھنے




اورقبضہ گروپوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے خلاف کاروائی کریں گی۔پولیس کاکہنا ہےکہ راولپنڈی میں غنڈاعناصر کے لباس اورحلیہ کوکاپی کرنے والے نوجوانوں پر کڑی نظررکھی جائے گی اور پولیس کی جانب مہذب لباس اورانداز اپنانے کی تربیت بھی دی جائے گی




Exit mobile version