Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر این او سی کی شرط فوری طور پر ختم کر دی جائے۔ میاں مسعود احمد دین

قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر این او سی کی شرط فوری طور پر ختم کر دی جائے۔ میاں مسعود احمد دین

قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر این او سی کی شرط فوری طور پر ختم کر دی جائے۔ میاں مسعود احمد دین

پنجاب(رپورٹ:مجید دھریجہ) دین پور شریف سجادہ نشین درگاہ عالیہ دین پور شریف میاں مسعود احمد دین پوری نے کہا ہے کہ مسلمان جانوروں کی قربانی سنت ابراہیمی پوری کرنے کے لیے کرتے ہیں اور قربانی کرنے واالا مسلمان جسے چاہے اپنی مرضی سے قربانی کی کھال دے سکتا ہے دین پور شریف میں صحافیون سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت اس سلسلہ میں شرعی طور پر غور کر کے مدارس کو این او سی کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیں




اور ضلعی حکومتیں این او سی کا حکم واپس لیں انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال بھی حکومت کی پابندی کے باعث سنت ابراہیمی کی کھالوں کی بےحرمتی ہو تی رہی کیونکہ قربانی کے جانور کا ایک ایک حصہ اور ایک ایک بال کا ثواب ہوتا ہے اس لیے کھالوں کے ضائع ہونے سے مسلمان قربانی کرنے والا شخص کثیر ثواب سے محروم ہو جاتا ہے اور اس کی ذمہ داری نہ سمجھی کی وجہ سے حکمرانوں پر پڑ رہی ہے میاں مسعود احمد دین پوری نے کہا کہ مہنگائی کے




باوجود مسلمان سنت ابراہیمی پوری کرنے کے لیے پر جوش ہیں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کرتے ہیں کہ مدارس اور مستحق اداروں کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر این او سی کی شرط فوری طور پر ختم کر دی جائے۔




Exit mobile version