Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ایبٹ آباد پولیس تھانہ میرپور کی کاروائی 15کینوں سمیت1612بوتل شراب، 1875گرام چرس برآمد

ایبٹ آباد پولیس تھانہ میرپور کی کاروائی 15کینوں سمیت1612بوتل شراب، 1875گرام چرس برآمد

ایبٹ آباد پولیس تھانہ میرپور کی کاروائی 15کینوں سمیت1612بوتل شراب، 1875گرام چرس برآمد

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر) ایبٹ آباد پولیس تھانہ میرپور کی کاروائی 15کینوں سمیت1612بوتل شراب، 1875گرام چرس برآمد ایک ملزم گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد قمر حیات خان کی




نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی گئیں اس دوران گزشتہ روز تھانہ میرپور پولیس نے ڈی ایس پی میرپور الطاف حسین کی




قیادت میں ایس ایچ او میرپور انسپکٹر عبدا لغفور خان نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران کالا پل اتحاد کالونی ایک گھر پر چھاپہ زنی کے دوران گھر کے




خفیہ خانوں سے 712 شراب سے بھری بوتلیں، جبکہ 15کین جن میں مقدار کے حساب 900بوتل شراب جو کہ ٹوٹل 1612بوتلیں بنتی ہیں اس کے ساتھ 1875گرام چرس، 10شراب کے خالی کین، 560شراب کی خالی بوتلیں، 07بوتلیں مختلف شراب فلیور اور دیگر بوتلیں




سیل کرنے کا سامان، شراب کے مختلف برانڈز کے جعلی سٹکرز بھی برآمد کر لیے گئے جس پر ملزمان کے خلاف تھانہ میرپور میں مقدمہ علت 688 مورخہ 27 جولائی 2019 جرم,9C,CNSA 3/4EHO درج کر لیا گیا پولیس نے




مذکورہ کاروائی انٹلیجنس بنیادوں پر عمل میں لائی جس میں پولیس کو اطلاع تھی کہ ان علاقوں میں ملزم دانی اور علی ولد زمرد خان کی شراب فروش ہوتی ہے جس پر تھانہ میرپور پولیس نے

کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز میرپور کی حدود سے ملزمان کا ایک سپلائر نزاکت شاہ ولد امیر شاہ سکنہ مانسہرہ گاڑی موٹر کا ر نمبری 3837 سمیت گرفتار کیا جس سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔ ٍٍٍ




Exit mobile version