84

پنجاب حکومت نے واٹر ایکٹ منظورکرلیا،وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب حکومت نے واٹر ایکٹ منظورکرلیا،وزیراعلیٰ پنجاب

قصور(رپورٹ:مقصودانجم کمبوہ)وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے واٹر ایکٹ منظور کر لیا ہے۔واٹر ایکٹ کے نفاذ سے پانی کے ضیاع کو روکنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ بلوکی پر صورتحال کا خود آ کر جائزہ لیا ہے اور آئندہ پنجاب کے دیگر بیراجوں کا بھی دورہ کروں گا۔




سیکرٹری آبپاشی نے وزیراعلیٰ کو ہیڈ بلوکی بیراج اور پانی کی آمد و اخراج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر مملکت زرتاج گل، چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کنیز فاطمہ، سیکرٹری آبپاشی، ڈی جی پراونشل ڈیزانسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں