109

دشمنی اور حسد کی گھٹیا مثال نا معلوم مخالف نے پھلدار پودوں کو رات کی تاریکی میں کاٹ دیا

دشمنی اور حسد کی گھٹیا مثال نا معلوم مخالف نے پھلدار پودوں کو رات کی تاریکی میں کاٹ دیا




تحصیل فورٹ عباس (رپورٹ: ابو حمزہ ساجد )دشمنی اور حسد کی گھٹیا مثال نا معلوم مخالف نے پھلدار پودوں کو رات کی تاریکی میں کاٹ دیا ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 216/9Rمیں علی اکبر کے رقبہ میں لگے ہوئے




پھلدار امرود ،کینو ں ،لیموںپر مشتمل 8 پودوں کو کاٹ کر کسی نا معلوم شخص نے اپنے مذموم مقاصد حسد کی آگ اور کسی دشمنی کی بھینٹ چڑھا دیا ،اہل علاقہ نے کہا کہ ایسی گھٹیا دشمنی نکالنے کی




مثال اس سے پہلے کبھی نہ سنی تھی انہوں نے ڈی ایس پی فورٹ عباس حسن محمود خاں جتوئی اور ایس ایچ اوفورٹ عباس محمد سلیم بھٹی سے پھلدار پودوں کے نا معلوم قاتل کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں