ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا تھانہ نواں شہر کا سرپرائز وزٹ
ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا تھانہ نواں شہر کا سرپرائز وزٹ
24px;”>تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے گزشتہ روز تھانہ نواں شہر کا سرپرائز وزٹ کیا اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ میں آئے سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سننے کے ساتھ موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کیے اس دوران تھانہ کی بلڈنگ کا معائنہ کیا حوالات کی چیکنگ کی
اور حوالات میں بند ملزمان کے بارے میں تفصیلات حاصل کی جبکہ حوالات کی سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی اپنے وزٹ کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے ملازمین کی رہائشی بیرکس کا معائنہ کیا جبکہ میس چیکنگ کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات دی ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ کوت اور مالخانہ کے وزٹ کے دوران اسلحہ ایمونیشن اور
مال مقدمات کی چیکنگ کے دوران محرر تھانہ کوسرکاری مال کی حفاظت اور مینٹینس کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ کے ریکارڈ کی چیکنگ کے دوران ریکارڈ کو ترتیب دینے اور ریکارڈ کی تکمیل کی ہدایات دی اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ نواں شہر، تفتیشی افسران اور تھانہ کے عملہ سے میٹنگ کے دوران جرائم پیشہ عناصر، مجرمان
اشتہاریوں، منشیات فروشوں کی گرفتاری کے سلسلے میں بھرپور کاروائیاں عمل میں لانے کی ہدایت کی جبکہ کیسز کی تفتیش میں جدیدٹیکنالو جی کو بروئے کار لاتے ہوئے کیس کی تفتیش میں میرٹ کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کی جبکہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ رویہ بہتر رکھنے اور ان کی ہر ممکن مدد اور تعاون کی ہدایت کی۔