145

ملا ئیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے اپنی پاکستان ان ملائیشیا کمیونٹی بنا لی

ملا ئیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے اپنی پاکستان ان ملائیشیا کمیونٹی بنا لی

ملا ئیشیا(رپورٹ:ابو حمزہ ساجد )ملا ئیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے اپنی پاکستان ان ملائیشیا کمیونٹی بنا لی جسکا مقصد ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کی ہر طرح مدد کرنا ہے یہ کمیونٹی کسی بھی پاکستانی کی وفات پرڈیڈ باڈی کی وطن واپسی، جیل میں قیدپاکستانی قیدیوں کی قانونی معاونت کر کے جیل سے چھڑوا کر پاکستان واپس بھیجنے کے انتظامات کرے گی ،




کسی غیر ملکی سے پاکستانی کو کوئی مسئلہ ہو تو اسکے حل کیلئے یہ کمیونٹی معاملات حل کروائے گی ، اس کمیونٹی میں فورٹ عباس کے بہت سے ملائیشیا جانے والے نو جوان شامل ہیں ،اس کمیونٹی کے صدر کو لالمپور شہر کے اندر منیر شاہ اور سٹی صدرکالام شہرفورٹ عباس سے




ملائیشیا گئے ہوئے محمد نثار مہر ،نائب صدر طوقے منیر منتخب کیے گئے ہیں، اس کمیونٹی کے ایکٹو اور فعال ممبران میں عثمان ،عمران خان ،مدثر کمبوہ شامل ہیں اس کمیونٹی میں فلحال 40سے 50پاکستانی حصہ لے کر مخلوق خدا کے کام آرہے ہیں یہ کمیونٹی ایک سال سے کام کر رہی ہے




مگر اب زبر دست طریقے سے فعال ہو گئی ہے کیونکہ ایکٹو اور کام کرنے والے پاکستانی اس میں شامل ہو گئے ہیں ،یہ کمیونٹی ایک سال میں اپنی مدد آپ کے تحت اور پاکستانی سفارتخانہ کے تعاون سے 21کے قریب ڈیڈ باڈیز پاکستان بھجوا چکی ہے اور 70سے زائدپاکستانی




مریضوں کا ہسپتالوں میں اپنی مدد آپ کے تحت علاج کروا چکی ہے ا ورجو عمران خان کیوجہ سے ملائیشیا نے 320لوگوں کو جیلوں سے رہا کیا تھا ان کو پاکستان بھجوانے میں بھی ہماری کمیونٹی کا اہم کردارتھا ،

صدر پاکستان ان ملائیشیا کمیونٹی منیر شاہ نے ان پاکستانیوںجو کہ ملائیشیا میں رہتے ہیں پیغام دیا ہے کہ ملائیشیا میں اگر آپ کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو ہم سے اس نمبر 0060102367187-0060102500862پر رابطہ کریں ہم فی سبیل اللہ ان کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ،سٹی صدرکالام شہرمحمد نثارمہر نے ٹیلی فون پر




صدر انجمن تاجران و چیئرمین پریس کلب حاجی محمد سلیم زاہد کو بتایا کہ اب ملائیشیا حکومت نے غیر قانونی پاکستانیوں کے لئے با عزت وطن واپسی کے لئے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملائیشیا میں مقیم غیر ملکی با عزت طریقے سے اپنے وطن واپس جا سکتے ہیں




یہ اسکیم یکم اگست سے 30اگست 2019تک نا فذالعمل ہو گی جس کیلئے ضروری دستاویزات پاسپورٹ و ایمر جینسی پاسپور ٹ ،700رنگٹ جرمانہ

،کنفرم ٹکٹ ،ذاتی طور پر امیگریشن ڈیپارٹمنٹ میں پیش ہونا ،امیگریشن ڈپارٹمنٹ خصوصی پاس ایک دن کے اندر جاری کرے گا اور7دن کے اندر ملائیشیا سے جانا ہوگا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں