85

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے پارٹی میں نئے عہدیداران کی تقرریوںکا سلسلہ جاری

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے پارٹی میں نئے عہدیداران کی تقرریوںکا سلسلہ جاری

اسلام آباد (رپورٹ:اسحاق عباسی )عامر مغل کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا. نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی جانب سے جاری کیا گیا




معاون خصوصی وزیر اعظم نعیم الحق، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی، مرکزی جنرل سیکرٹری عامر کیانی ,اسد عمر نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف تقرری پر عامر مغل کو مبارکباد دی.




نعیم الحق نے کہا کہ عامر مغل جیسے نوجوان ہماری پارٹی کے لئے سرمایہ ہیں.سیف اللہ نیازی نے کہا کہ عامر مغل کی تحریک انصاف کیلئے بے پناہ خدمات اور قربانیاں ہیں.عامر کیانی نے کہا کہ اسلام آباد کے کونے کونے میں عامر مغل نے پارٹی کو منظم کیا ہے اور آج تینوں حلقوں میں پی ٹی آئ کے




ایم این ایز کی کامیابی میں عامر مغل کا کلیدی کردار ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی طرف سے عامر مغل کے لئے نیک تمنائوں اور خواہشات کا اظہار کیا گیایاد رہے کہ عامر مغل 10 سال تحریک انصاف اسلام آباد کے ریجنل صدر رہے ہیں ۔ انہوں نے عمران خان کا پیغام گلی محلے کی




سطح تک پھیلایا اور پارٹی کو منظم کیا عامر مغل کی دور صدارت میں واحد ریجنل صدر تھے جنہوں نے 126 دن دھرنے میں دن رات خدمت کی عامر مغل پر دھرنے کے دوران نواز حکومت کی طرف سے 13 سے زائد جھوٹے مقدمات درج کئے گئے عامر مغل کی قیادت میں 2009 سے 2012 تک اس وقت کے تحریک انصاف کے تاریخی جلسے کئیے گئے عامر مغل کے دور

صدارت میں تحریک انصاف کا پیغام عام اور غریب آدمی تک پہنچ گیا یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف نے تینوں حلقوں میں شاندار کامیابی حاصل کی اس موقع پر عامر مغل نے کہا کہ میری ادنی




کاوشوں کو سراہنے اور مجھے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کے ذمہ داری سونپنے پر قیادت کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے آئین کی روشنی میں پارٹی پیغام کی ترویج میں اپنا کردار، پوری تندہی سے ادا کرتا رہوں گا،




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں