99

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی جانب سے “کلین اینڈ گرین پاکستان مہم ” کا آغاز کرد یا

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی جانب سے “کلین اینڈ گرین پاکستان مہم  کا آغاز کرد یا

اسلام آباد (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی ) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی جانب سے “کلین اینڈ گرین پاکستان مہم” کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شجر کاری مہم کا آغاز چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل، محمد ایوب چودھری نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ، صدر دفاتر ، اسلام آباد میں ایک پودا لگاکر کیا۔زرعی تحقیقاتی کونسل کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے 




محمد ایوب چودھری، چیئر مین ، پی اے آر سی نے درخت اُگانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ہر زرعی سائنسدان، تحقیق دان اور انٹرنیز پرزور دیا کہ وہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات بہت قیمتی ہیں اور ان سے ہمیں لکڑی، زمین کی ذرخیزی ، پانی کے بہائوکی ترتیب اور دیگر اہم چیزیں حاصل ہوتی ہیں۔چئیرمین پی اے آر سی نے کہا کہ جنگلات صرف ایکو سسٹم سروس ہی نہیں مہیا کرتے بلکہ موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو بھی ختم کرتے ہیں۔




اس بات کی بہت ضرورت ہے کہ ہم نئے اگائے جانے والے پودوں کی مکمل دیکھ بھال کریں نیز زیادہ درخت اگا کر ہی موسمی تغیرات کے منفی اثرات سے نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ شجر کاری مہم خاص طور پر جنگلات کے اہم ترین کردار میں اہم سنگ میل ہے اور ساتھ ہی ساتھ ملک میں موسم کی بہتری اور غربت کے خاتمے میں بھی مددگار ہے ۔




محمد اسحاق رائو، سیکریٹری ، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل، اسلام آباد نے “کلین اینڈ گرین پاکستان مہم “کے آغاز کے موقع پر کہا کہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت اُگائے جائیں۔

سیکریٹری پی اے آر سی نے مزید کہا کہ پاکستان میں آبادی کے اضافہ کی وجہ سے جہاں دیگر کئی مسائل کا سامنا ہے وہاں ماحولیاتی آلودگی بھی ایک سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے جس کے باعث عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔بڑھتی ہوئی




ماحولیاتی آلودگی ایک بڑی وجہ درختوں کی کمی ہے۔ ملک میں جہاں کہیں جنگلات تھے وہاںہائوسنگ سکیمیں بنائی جا رہی ہیں۔ہمیں علم ہونا چاہیے کہ درخت آکسیجن فراہم کرنے کا واحد ذریعہ ہیں




لیکن اس کے ساتھ ساتھ درخت ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں