106

مانسہرہ اچھڑیاں کے مقام سے اغواہ ہونے والے دونوں بچے بازیاب

مانسہرہ اچھڑیاں کے مقام سے اغواہ ہونے والے دونوں بچے بازیاب

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) مانسہرہ اچھڑیاں کے مقام سے اغواہ ہونے والے دونوں بچے بازیاب۔لواحقین کا ڈی۔پی۔او مانسہرہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پھولوں کے ہار بھی پہناۓ۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 09.07.2019کو غلام اللہ ولد میرحاکم سکنہ اچھڑیاں نے تھانہ بفہ میں رپورٹ کرائ کہ میں محنت مزدوری کے سلسلے میں گھر سے باہر گیاہوا تھا




کہ شام 5بجے واپس آیا تو اسکے بیٹے خورشید عالم عمر 11سال کی گمشدگی کابتایا۔اسی دوران محلے کے بچوں نے بتایا کہ قدر محمد ولد سرمت خان قوم کوہستانی نے اس کے بیٹے خورشید عالم اور امام ہادی کے بیٹے عبدالبصیر جس کی عمر 10سال ہے کو اپنے ہمراہ موٹرسائیکل پر بیٹھا کر بوتل پلاوانے کے بہانے کے کر اچھڑیاں بازار گیا ہے اور ابھی تک واپس نہیں آیا۔مدعی غلام اللہ کی رپورٹ پر تھانہ بفہ میں 364Aکے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا




اور واقع کی پرشفاف تفتیش اور بچوں کی بازیابی کے لئیے ڈی۔پی۔او مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان نے ڈی۔ایس۔پی شنکیاری ، ایس۔ایچ۔او تھانہ بفہ اور تھانہ بفہ کےتفتیشی سٹاف پر مشتمل ایک سپیشل انوسٹیگیشن ٹیم بنائ۔بچوں کے بازیابی کے لئیے ٹیم نے کوہستان کے مختلف علاقوں میں چھاپے بھی مارے گئے۔ملزمان کے موبائل کا ڈیٹا اور سی۔ڈی۔آر حاصل کرنے کے بعد




مانسہرہ پولیس نے جب بشام کےعلاقےمیں چھاپہ زنی کی تو ملزمان پولیس کی اطلاع پاکر بچوں کو چھوڑ کربھاگ گئے۔جنکی تلاش جاری ہے۔بچوں کو باحفاظت والدین کےحوالے کرنے پر بچوں کےلواحقین اور گاؤں کے وفدنے ڈی۔پی۔او آفس آکر ڈی۔پی۔او مانسہرہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور پھولوں کے ہار پہناۓ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں