80

ہلال احمر ضلع مہمند کا ایک اہم اجلاس ہیڈکوارٹر غلنئی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں منعقد

ہلال احمر ضلع مہمند کا ایک اہم اجلاس ہیڈکوارٹر غلنئی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں منعقد

مہمند (رپورٹ: افضل صافی) ہلال احمر ضلع مہمند کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز ہیڈکوارٹر غلنئی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف ا لاسلام، سیکرٹری فوزی خان، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر عرفان اللہ، مختلف سرکاری محکموں کے




سربراہان، علاقے کے علماء کرام، قومی مشران، سیاسی و فلاحی تنظیموں کے کارکنوں اور مقامی صحافیوں نے بھی کثیرتعداد میں شرکت کی۔ اجلا س کے دوران ہلال احمر ضلع مہمند کی کارکردگی پرروشنی ڈالی گئی۔ اس ضمن میں ادارے کے سربراہوں نے شرکاء کو بتا یا کہ ہلال احمر ضلع مہمند علاقے کے عوام کی بہترین طریقے سے خدمت کررہے ہیں، علاقے میں بچوں کو معیاری




تعلیم کی فروغ کے ساتھ ساتھ غرباء ومساکین کی بھی ہرممکن مدد کرتے ہیں جبکہ اس کے ضلع مہمند کے کونے کونے میں نوجوانوں کو ناگہانی قدرتی حالات سے نمٹنے کی اور ابتدائی طبی امداد کے بارے میں بہترین طریقے سے ٹریننگ دیئے گئے ہیں جوکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں علاقے کے عوام کی خدمت کرینگے۔ اسی طرح ہلال احمر کے سیکرٹری فوزی خان نے کہا




کہ ضلع مہمند میں علاقے کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فروغ کیلئے بھی ہم کام کررہے ہیں کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام نے

ہلال احمر ضلع مہمند کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہلال احمر کی کارکردگی سے مطمئن ہے اور اس ادارے نے ہرمشکل وقت میں علاقے کے عوام کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ




رمضان المبارک میں مفت افطاری کی دسترخوان سے ادارے نے ہزاروں غرباء پر ثواب کمایا ہے جبکہ اس کے علاوہ آگاہی سیشنز اور دیگر تقریبات میں بھی علاقے کے عوام کی رہنمائی کرتاہے جوکہ اس ادارے کی اہم کارنامے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں