Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ٹیکسلامختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک

ٹیکسلامختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک

ٹیکسلامختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک

ٹیکسلا(رپورٹ:اسحاق عباسی )ٹیکسلامختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک، دوخواتین ایک مرد شدید زخمی، محلہ واڑیاں میں گھریلو جرگہ میں فائرنگ مسلم لیگ ن کے سابق کونسلر اور زبیر نامی نوجوان قتل ، واہ کینٹ جناح کالونی میں داماد نے خاندانی جھگڑے پر




ساس پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے قتل کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی،تفصیلات کے مطابق محلہ واڑیاں مسلم لیگ ن کے سابق کونسلر ملک پرویز کی سربراہی میں دو فریقین کے درمیان مصالحتی جرگہ شروع تھا کہ دونوں فریقین میں تلخ کلامی شروع ہوگئی جس پر ایک فریق نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں جرگہ کے سربراہ ملک پرویز اور انکے قریبی عزیز زبیر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے




ایچ آئی ٹی ہسپتال ٹیکسلا منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے،جبکہ اس واقعہ میں دو خواتین الاشبا انکی والدہ اور آصف نامی معر شخص شدید زخمی ہوگئے، جو ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا میں زیر علاج ہیں ، سی پی او کے فوری نوٹس لینے پولیس پر ملزمان قدیر اور نصرت کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا،وجہ تنازعہ عظمت نامی شخص کی دوسری شادی کا بتایا جارہا ہے جس پر دونوں فریقین میں صلح صفائی کا جرگہ




ملک پرویز کی سربراہی میں منعقد ہورہا تھا،دوسرے واقعہ میں واہ کینٹ تھانہ صدر کی حدود جناح کالونی میںیاسر احتشام ولد شیخ ثقلین ساکن محبت آباد نے گھریلو جھگڑا سے تنگ آکر اپنی ہی ساس پچاس سالہ رخسانہ کوثر کو گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا،پولیس کے مطابق میاں بیوی میں




جھگڑا چل رہا تھا جس پر داماد یاسر احتشام نے طیش میں آکر اپنی ساس پر گولیاں چلا دی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئی ایس ایچ او ملک ساجد نے بتایا کہ پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے




Exit mobile version