116

فورٹ عباس 9گھنٹے تک شدیدترین بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقے زیر آپ پانی مکانات اور دوکانات میں داخل ۔

فورٹ عباس 9گھنٹے تک شدیدترین بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقے زیر آپ پانی مکانات اور دوکانات میں داخل ۔

تحصیل فورٹ عباس (رپورٹ:ابو حمزہ ساجد )تحصیل فورٹ عباسفورٹ عباس 9گھنٹے تک شدیدترین بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقے زیر آپ پانی مکانات اور دوکانات میں داخل ۔تھانہ فورٹ عباس عمارت خستہ حالی کا شکار دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں




تھانہ فورٹ عباس




عدالت فورٹ عباس میونسپل کمیٹی میں2 فٹ تک بارش کا پانی دفتروں میں داخل ھو گیاتفصیلات کے مطابق بارش فورٹ عباس کےچاروں طرف 15, 20 کلومیٹر کے ایریا میں ھوئی ھے بارش کا ذیادہ زور سٹی ایریا تھا اور پانی میونسپل کارپوریشن تھانہ فورٹ عباس اورعدالت میں جمع ھوابارش کا پانی ایس ایچ او کے کمرے فرنٹ ڈیسک روم اور حوالات میں بھر گیا




حوالاتیوں کو جوڈیشل حوالات پھولڑہ منتقل کر دیا تھانہ فورٹ عباس کی عمارت جو 1934 میں بنائی گئی تھی خستہ حالی کا شکار دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں بارش سے چھتیں ٹپک پڑیں تھانہ فورٹ عباس کی عمارت سطع زمین سے 4فٹ گہرائی پر واقع ہے موجودہ ہونے والی شدید بارش کاپانی تھانے کے تمام کمروں میں داخل ہوگیا ملازمین کی چارپائیوں کو روندنے کے




ساتھ ساتھ بکسوں اور فرنیچر کو بھی شدید متاثر کیا پانی نے تھانہ عدالت اور کمیٹی کو چاروں طرف سے 4 4 فٹ گھیر رکھا ہے پانی نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن پانی کو نکالنے کا کوئی رستہ نظر نہیں آرہا سائیلین کا عدالت تھانہ پہنچنا مشکل ہوچکا ہے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے بارش کی وجہ سے دیواروں میں کرنٹ آگیا لوگوں کواحتیاط برتنے کی تعقید کی گئی



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں