Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر محمد شعیب خان جدون نے حکومت پنجاب کی ہدایات پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر محمد شعیب خان جدون نے حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ہارون آباد کے نواحی گاؤں 69 فور آر میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر محمد شعیب خان جدون نے حکومت پنجاب کی ہدایات پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا

بہاولنگر (رپورٹ:ابو حمزہ ساجد )بہاولنگر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر محمد شعیب خان جدون نے حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ہارون آباد کے نواحی گاؤں 69 فور آر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالجبار گجر۔ڈی ایس پی فاروق کامیانہ۔ سی او ہیلتھ ،اور ضلعی




افسران سمیت ایس ایچ او تھانہ سجاد سندھو ایس ایچ او صدر افضل بابر سمیت تحصیل ہارون آباد کے تمام انتظامی دفاتر کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں نواحی گاؤں 69 فور آر کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو اپنے مسائل کے حوالہ سے آگاہی دی اور تجاویز بھی پیش کی۔شکایات کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے




اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عبدالجبار گجر کو ہدایات جاری کیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب میں کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کے مسائل کا حل ان کی دہلیز پر کا حصہ ہے اور میں انشاء اللہ ضلع بہاولنگر کی عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ کسی وجہ سے سرکاری دفتر میں نہیں جا سکتے وہ ان




کھلی کچہریوں میں آئیں میں ضلع بھر کے تمام افسران کے ساتھ موجود ہوں گا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ میں ضلع بہاولنگر کا انتظامی سربراہ ہونے کے ناطے بتانا چاہتا ہوں کسی بھی معاملہ میں میں اپنی پسند نا پسند اور ذات برادری سے ہٹ کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دونگا۔ اس سے پہلے ڈی سی کو 69 فور ار آمد پر مقامی لوگوں اور مقامی انتظامیہ نے خوش آمدید کہا اور پھولوں کے ہار پہنائے




Exit mobile version