Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

‘بھارت کا ایل اوسی پار کارروائی اور لاشیں تحویل میں لینے کا الزام پروپیگنڈا ہے’

'بھارت کا ایل اوسی پار کارروائی اور لاشیں تحویل میں لینے کا الزام پروپیگنڈا ہے'

‘بھارت کا ایل اوسی پار کارروائی اور لاشیں تحویل میں لینے کا الزام پروپیگنڈا ہے’




پاک فوج نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرکے کارروائی اور لاشوں کو تحویل میں لینے کا الزام مسترد کردیا۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا پاکستان پر ایل اوسی پار کارروائی اور لاشوں کو تحویل میں لینے کا الزام پروپیگنڈا ہے۔



ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اس طرح کے جھوٹ اور ڈرامے دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی چالیں ہیں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بڑھتے ہوئے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹائی جاسکے۔




خیال رہے کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنا رہی ہے۔




آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت فوج نے 30 اور 31 جولائی کی رات وادی نیلم میں معصوم شہریوں کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنایا۔







بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید اور 11 افراد شدید زخمی ہوئے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔




بھارتی سیکیورٹی فورسز جان بوجھ کر شہری آبادی کو کلسٹر بارود سے نشانہ بنا رہی ہے۔




آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلسٹر بموں کا استعمال کر کے بھارتی فوج جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے تمام بین الاقوامی اقدار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شہری آبادی پر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال بھارت کے مکروہ چہرے اور اخلاقی اقدار کو بے نقاب کرتا ہے۔







Exit mobile version