حکمران طبقہ اور اپوزیشن جماعتیں صرف اپنی کرپشن چھپانے کے لیے عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں غلام مصطفےٰ مغل
قصور( رپورٹ:مقصودانجم کمبوہ)جماعت اسلامی کے رہنماغلام مصطفےٰ مغل نے کہاہے کہ حکمران طبقہ اور اپوزیشن جماعتیں بشمول پی پی پی ‘(ن)لیگ صرف اور صرف اپنی کرپشن چھپانے کےلئے ایک دوسرے پر الزام تراشی کرکے عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں‘ملکی ترقی اورعوامی مسائل کا حل ان
جماعتوں کے پاس ہوتاتوآج ملک کے معاشی حالات اس طرح کے نہ ہوتے‘آج غریب روٹی کے حصول کےلئے جن مشکلات کا شکارہے اس کے ذمہ دار یہی پارٹیاں ہیں عوام کا یہ فرض بنتاہے کہ اچھے
اوربرے کی پہچان کریں یہی چیز ایک محب وطن اور فرض شناس شہری کی پہچان ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جماعت اسلامی ہ وہ واحدجماعت ہے جس کی
قیادت سے عام کارکن کا کردار دوسری پارٹیوں کی نسبت مثالی ہے اور ان کا کردار بے داغ ہے اور اس کے پاس عوام کے مسائل کے حل اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والی ٹیم موجود ہے ‘
عوام اگرقائداعظم محمدعلی جناح کے خوابوں کو عملی جامعہ پہناکر پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک اسلامی و فلاحی ریاست دیکھناچاہتے ہیں توپھر جماعت اسلامی کا دست وبازو بن کر ایک کلیدی کرداراداکریں۔