65

بھارت کی سابق وزیرخارجہ سشما سوراج انتقال کرگئیں

بھارت کی سابق وزیرخارجہ سشما سوراج انتقال کرگئیں

نئی دہلی: بھارت کی سابق وزیرخارجہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر رہنما سشما سوراج 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔




بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیر خارجہ کو دل کی تکلیف کے باعث دہلی کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج چل بسیں۔ 




انتقال سے 3 گھنٹے قبل اپنی آخری ٹوئٹ میں سشما سوراج نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا تھا

اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں اسی دن کو دیکھنے کی منتظر تھی۔ البتہ سشما سوراج نے ٹوئٹ میں یہ تذکرہ نہیں کیا کہ وہ کس بات پر مودی کی شکر گزار ہیں۔ 

سشما سوراج گردوں کے عارضے میں بھی مبتلا تھیں اور بیماری کی باعث انہوں  نے 2019 میں لوک سبھا کا انتخاب بھی نہیں لڑا تھا۔




سشما سوراج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پہلے دور حکومت میں وزیرخارجہ رہیں اور اس کے علاوہ وہ بھارتی ریاست نئی دہلی کی 1998 میں وزیراعلیٰ بھی رہیں اور انہیں دہلی کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ 

سابق وزیرخارجہ سشما سوراج اٹل بہاری واجپائی کی کابینہ کا بھی حصہ تھیں۔ 




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں