77

کشمیریوں پر بھارتی ظلم وستم کے خلاف محترمہ ناہید واصف کی صدارت میں گورنمنٹ ماڈل سکول سے سی او آفس تک ریلی نکالی گئی

کشمیریوں پر بھارتی ظلم وستم کے خلاف محترمہ ناہید واصف کی صدارت میں گورنمنٹ ماڈل سکول سے سی او آفس تک ریلی نکالی گئی

قصور(رپورٹ:مقصودانجم کمبوہ)کشمیریوں پر بھارتی ظلم وستم اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت پر یکجہتی کیلئے سی او ایجوکیشن محترمہ ناہید واصف کی صدارت میں گورنمنٹ ماڈل سکول سے سی او آفس تک ریلی نکالی گئی جس میں محکمہ کے افسران سمیت سکول کے بچوں،ٹیچرز اور دیگر نے شرکت کی




ریلی میں پلے کارڈز اٹھا کر کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور بھارتی بربریت کے خلاف شدید نعرہ بازی کیں ریلی کے دوران سی او ایجوکیشن محترمہ ناہید واصف نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ ہم زندگی کے آخری لمحہ اور خون کے آخری قطرہ تک کشمیریوں کا ساتھ دیں گے ۔قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے




کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا ۔کشمیر ی تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ بھارت 70 سال سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کی ناکام کوششیں کر رہاہے ۔ آج کشمیر میں سات سال کے بچے سے 80 سال کے بوڑھے تک جدوجہد آزادی میں شریک ہیں ہندوستان عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ظلم و جبر کی انتہا کر رہاہے مسئلہ کشمیر کا واحد حل




کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے کشمیر میں حوریت رہنماﺅں نے عالمی برادری خاص طور پر عالم اسلام کو خبر دار کیاہے کہ بھارت کشمیر میں بڑے پیمانے پر مسلمانوں کا قتل عام کرنے جارہاہے ۔ بھارت نے کشمیر میں اپنی فوج کی تعداد بڑھانے کے




ساتھ ساتھ تباہ کن اسلحہ کے انبار لگا لیے ہیں ۔ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے لاکھوں ہندوﺅں کو لا کر بسا رہاہے ۔بھارت خطے کو آگ کی جنگ میں جھونکنا چاہتاہے ہم کشمیر پر کسی ایسے موقف کو تسلیم نہیں کریں گے جو بھارت کی خواہش پر اختیار کیا گیا ہو اور جس سے کشمیرمیں سٹیٹس کو قائم رہے۔ ایسا سوچنا بھی کشمیریوں کے ساتھ غداری ہوگا ۔مسئلہ کشمیر کا ایک ہی حل ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں